13 جنوری 2017 - 15:35
 امریکہ کی بنیاد نسل پرستی اورغلامی پر قائم: امریکی تجزیہ نگار

امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نےکہاکہ ہےکہ امریکہ کی بنیاد نسل پرستی اورغلامی پر قائم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی میڈیا کےساتھ انٹریو میں ’’ڑیچرڈ بیکر‘‘نےکہا کہ امریکہ کی بنیاد نسل پرستی اورغلامی پر قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدربارک اوبامہ کا صدارتی یادگار اورتحریکی پہلو یہ ہےکہ وہ  امریکہ کے پہلے افریقی نژاد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدربارک اوبامہ کے صدربننے کے باوجود بھی امریکہ میں نسل پرستی اورغلامی کا رواج بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ افریقی نژاد امریکیوں کہ جنہوں نے ایک متحدہ امریکہ کی بنیاد ڈالنےمیں اہم رول اداکیا آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں اوران کی نسل کشی امریکہ کے ماتھے پر ایک کلنک ہے۔

موصوف امریکی تجزیہ نگار نےکہاکہ امریکہ بھر میں سیاہ فام امریکیوں کی تحریک اوبامہ کے اقتدار سنبھالنے اورپولیس کی بربریت کے بعد وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے اوبامہ انتظامیہ کی شامی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امریکی مداخلت نے اس عرب ملک کو تباہ وبرباد کردیا ہے

انہوں نےکہاکہ 2013 ءمیں اگرچہ اوبامہ  نے شام میں نوفلائی زون کے نفاذ کے منصوبے کو رد کردیا لیکن اس ملک میں امریکہ کی مداخلت اتنی تباہ کن ثابت ہوئی جو واقعی ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے پیشنگوئی  کہ امریکہ میں عدم مساوات میں اضافہ بدستور جاری رہےگا کیونکہ یہ بھی امریکہ کی مصنوعی جمہوریت و سیاسی نظام کا اہم حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲